The news is by your side.

Advertisement

سینٹرل کنٹریکٹ پر پی سی بی اور کھلاڑیوں میں معاملات طے پاگئے

لاہور: سینٹرل کنٹریکٹ پر پی سی بی اور کھلاڑیوں میں معاملات طے پاگئے، پی سی بی کھلاڑیوں کی میچ فیس میں اضافے پر رضامند ہوگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بتیس کھلاڑیوں کو چار کیٹیگریز میں سینٹرل کنٹریکٹ دیا جائے گا، تینوں فارمیٹس کے کپتان اے کیٹگری میں شامل ہوں گے، اے کیٹگری میں مصباح الحق، اظہر علی، شاہد آفریدی، یونس خان اور محمد حفیظ شامل ہوں گے۔

شعیب ملک، یاسر شاہ، وہاب ریاض، سعید اجمل، جنید خان، احمد شہزاد اور سرفراز احمد بی کیٹگری میں ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق اسد شفیق، حارث سہیل، عمر اکمل، صہیب مقصود، سہیل تنویر، راحت علی، محمد عرفان اور ذوالفقار بابر کو سی کیٹگری میں رکھا جائے گا جبکہ بلاول بھٹی، انور علی، احسان عادل، شان مسعود، عدنان اکمل، عمران خان، محمد رضوان، سعد نسیم اور سمیع اسلم ڈی کیٹگری میں شامل ہوں گے۔

کھلاڑیوں کی کیٹیگری اور تعداد کی حتمی منظوری چیئرمین پی سی بی دیں گے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں