پی سی بی چیئرمین کی قومی ٹیم کومبارک باد، انعامات کی بارش pcb
The news is by your side.

Advertisement

چیئرمین پی سی بی کی قومی ٹیم کومبارک باد، انعامات کی بارش

لاہور: چیئرمین پی سی بی شہریارخان اور چیئرمین پی ایس ایل نجم سیٹھی نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی فاتح قومی ٹیم کومبارکباد پیش کرتے ہوئے فی کھلاڑی 10 لاکھ روپے کے انعام کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان اور ایگزیکیٹو کمیٹی و پی ایس ایل کے سربراہ نجم سیٹھی نے اپنے علیحدہ علیحدہ بیان میں فاتح ٹیم کو تاریخی کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کےساتھ ساتھ کوچ مکی آرتھر اور دیگر کوچنگ اسٹاف بھی مبارکباد کےحق دارہیں جن کی بدولت عظیم کامیابی حاصل ہوئی۔

اس موقع پر چیئرمین شہریار خان نے پی سی بی کی جانب سے ٹیم کے ہرکھلاڑی کے لیے 10 لاکھ روپے کا اعلان کیا ہے جب کہ کھلاڑیوں کو 2 کروڑ 90لاکھ روپے کے بونس بھی دیئےجائیں گے۔

چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ ٹیم کی تاریخی فتح نے قوم کا سرفخرسے بلند کردیا ہے اورٹیم کے نوجوان کھلاڑیوں نے مثبت کرکٹ کے نئے دورکا آغازکیا ہے۔

چیئرمین پی ایس ایل نجم سیٹھی نے بھی قومی کرکٹ ٹیم کو مبارک باد پیش کی اور نوجوان کھلاڑیوں بالخصوص حسن علی، فخر زمان، شاداب خان اور فہیم اشرف کی تعریف بھی کی۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں