جمعہ, جولائی 10, 2026
اشتہار

یونس خان کو ٹیسٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ یا مینٹور نہیں بنایا، چیئرمین پی سی بی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور (15 جون 2026): پی سی بی چیئرمین محسن نقوی نے سابق ٹیسٹ کرکٹر یونس خان کو قومی ٹیسٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ یا مینٹور بنانے کی خبروں کی تردید کی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ یونس خان کو ٹیسٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ یا مینٹور بنانے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔ یونس خان کی تقرری سے متعلق ہمارے پاس کوئی ایجنڈا نہیں تھا۔

محسن نقوی نے کہا کہ حفیظ سے مشاورت ہوتی رہتی ہے اور بھی پرانے تمام کھلاڑیوں سے رابطے اور گفتگو ہوتی ہے۔

چیئرمین پی سی بی نے بتایا کہ جدید کرکٹ کے بدلتے تقاضوں کے مطابق نیا سسٹم تیار کیا گیا ہے اور کھلاڑیوں کو بھی نئے سسٹم سے متعلق بھرپور بریف کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹیم سلیکشن کے لیے ہم نے ایک پیپر تیار کیا ہے، 85 فیصد کنٹریکٹ کا طریقہ کار ڈیٹا بیسڈ ہوگا جب کہ 15 فیصد سلیکشن کمیٹی کے پاس اختیار ہوگا۔

محسن نقوی نے یہ بھی کہا کہ ڈومیسٹک سطح پر کھلاڑیوں کے ساتھ زیادتی ہو رہی تھی۔ امید ہے یہ سارا پراسس شفاف ہوگا اور اس پراسس پر کوئی اعتراض نہیں کر سکتا۔

روایتی ٹیسٹ کرکٹ کو خصوصی تحفظ دینے کا فیصلہ، انقلابی اقدامات کا اعلان

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں