پیر, جون 8, 2026
اشتہار

چیئرمین پی سی بی کی ویمن ٹیم کو مبارکباد، تاریخی فتح پاکستان کی ماؤں کے نام

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور (10 مئی 2026): پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے زمبابوے کے خلاف سیریز میں کلین سویپ کرنے پر قومی خواتین کرکٹ ٹیم کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ خواتین کرکٹ ٹیم نے زمبابوے کو 3 صفر سے شکست دے کر پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔

انہوں نے اس فتح کو ‘مدرز ڈے’ کے حوالے سے بہترین انداز قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم اس تاریخی کامیابی کو پورے پاکستان کی ماؤں کے نام کرتے ہیں۔

پاکستان ویمنز نے زمبابوے کو ون ڈے سیریز میں وائٹ واش کردیا

محسن نقوی نے قومی ویمن ٹیم کی شاندار کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم کے تمام کھلاڑی اور سپورٹ اسٹاف مبارکباد کے مستحق ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں خواتین کرکٹ کا مستقبل انتہائی روشن ہے اور پی سی بی خواتین کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی جاری رکھے گا۔

چیئرمین پی سی بی نے کھلاڑیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ قومی ٹیم اسی طرح محنت اور جذبے سے کھیلتی رہے، پورے پاکستان کو آپ پر فخر ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں