جمعہ, فروری 13, 2026
اشتہار

ویڈیو:‌ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بھارت کے زخم ہرے کردیے

اشتہار

حیرت انگیز

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے رونالڈو کی جہاز گرانے کے اشارے والی ویڈیو شیئر کرکے بھارت کے زخم ہرے کردیے۔

وفاقی وزیر داخلہ و چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اپنے آفیشل ایکس اکاؤنٹ پر رونالڈو کی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں رونالڈو کو حارث رؤف کے انداز میں رافیل گرنے کا مذاق اڑاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

محسن نقوی نے ایکس پر بغیر کسی کیپشن کے رونالڈو کی جہاز گرانے کے اشارے والی ویڈیو شیئر کی ہے، اتوار کو پاک بھارت میچ میں بھارتی تماشائیوں کو بھی حارث رؤف سے چھیڑ چھاڑ مہنگی پڑی تھی۔

حارث نے سکس زیرو اور رافیل گرانے کے اشارے کیے تھے جس پر بھارتی شائقین آگ بگولہ ہوگئے تھے۔

اس واقعے پر بھارتی کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کو بھی خط لکھا ہے، بی سی سی آئی نے شکایت میں موقف اختیار کیا ہے کہ صاحبزادہ فرحان اور حارث رؤف نے میچ کے دوران نامناسب انداز اپنایا جو کھیل کی روح کے منافی ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں