site
stats
کھیل

دبئی میں ہونے والی ٹی 10 لیگ سے پی سی بی کا تعلق نہیں، نجم سیٹھی

لاہور : چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی نے کہا کہ ٹی 10 لیگ سے ہمارا کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی قومی کرکٹ ٹیم کا کوئی کھلاڑی اس لیگ میں کھیلے گا.

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے اے آر وائی نیوز سے بات کرتے ہوئے ان خبرون‌کی سختی تردید کی ہے جس میں کہا گیا تھا کہ پاکستان سپر لیگ کے چند لوگ دبئی میں ہونے 10-10 اوورز کی لیگ کرا رہے ہیں جس سے پی ایس ایل کو نقصان پہنچ سکتا ہے.

نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ یا پی ایس ایل کے نمائندے کا ٹی 10 لیگ سے تعلق نہیں ہے اور نہ ہی پاکستانی کرکٹ ٹیم کا کوئی کھلاڑی اس لیگ میں شرکت کررہا ہے اس حوالے سے تمام خبریں بے بنیاد ہیں.

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ جنوری میں متحدہ عرب امارات میں ہونے والی ٹی 10 لیگ کوسپورٹ نہیں کرے گا چنانچہ ایسی کوئی لیگ نہیں چاہتے جس کا اثر آئندہ ہونے والی پی ایس ایل پر پڑے.

ایک سوال کے جواب میں نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ میں نے بھی سنا ہے کہ جنوری میں یو اے ای میں کوئی کرکٹ لیگ ہو رہی ہے تاہم اس ٹی 10 کرکٹ لیگ کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے اور نہ ہی پی سی بی اور نہ میرا کرکٹ لیگ کی انتظامیہ سے کوئی رابطہ ہے.

نجم سیٹھی نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ کے میچز اپنے شیڈول کے مطابق ہوں گے اور ٹی 10 کرکٹ لیگ کے انعقاد سے پاکستان سپر لیگ پر کوئی اثر نہیں پڑے گا.


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top