چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجا نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے خلاف قومی ٹیم کا حوصلہ بڑھایا۔
بڑے مقابلے سے قبل گرین شرٹس کے نام چیئرمین پی سی بی نے اہم ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے آسٹریلیا کو زیر کرنے کے لیے قیمتی مشورے بھی دیے۔
رمیز راجا نے کہا کہ اعتماد سے کھیلیں پوری قوم آپ کےساتھ ہے، تبدیلی کی بھی ضرورت نہیں، قومی ٹیم نے غیرمستقل مزاجی کا ٹیک ہٹادیا اب کوئی بھی کھلاڑی شکست کے خوف سے نہیں ڈر رہا۔
رمیز راجہ نے کہا کہ جیت اور ہار انسان کے ہاتھ میں نہیں مگر ناک آؤٹ مرحلے میں جانے سے قبل ٹیم کا اعتماد بلند ہے. اچھی کرکٹ کھیلیں، پوری قوم کی دعائیں ان کے ساتھ ہیں.
انہوں نے مزید کہا کہ بابر اعظم کو کچھ نیا کرنے کی ضرورت نہیں ہے. وہ بہت اچھے انداز سے ٹیم کی قیادت کررہے ہیں. کوئی بھی کھلاڑی شکست کے خوف سے نہیں ڈر رہا اور اسی برانڈ کی کرکٹ ہمیں کھیلنی ہے.
Play with pride and passion!
PCB chairman Ramiz Raja has a special message for Babar Azam's team. #WeHaveWeWill | #T20WorldCup pic.twitter.com/fS0rghZ4nG
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 10, 2021
سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان ٹاس جیتا تو آسٹریلیا کو بیٹنگ کہ دعوت دے کیونکہ کینگروز اسپنرز میں پھنستے ہیں، قومی ٹیم کی اوپننگ جوڑی سب سے اہم ہے اگر 3 سے 4 اوورز میں کوئی وکٹ نہ گری تو آسٹریلیا ہاتھ کھڑے کر دے گا۔
انہوں نے کہا کہ بابراعظم اور محمدرضوان پر بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے جلد وکٹ نہیں دینی آرام سے اپنا گیم کھیلنا ہے بیٹنگ لائن متوازی ہے مڈل آرڈر بلے باز بھی اچھے ہیں اور پھر پاور ہٹرز ہیں۔
شعیب اختر نے کہا کہ آسٹریلوی ٹیم حملہ کرتی ہے دباؤ میں لاتی ہے لیکن قومی پلیئرز کو گھبرانا نہیں ہے بالکل محسوس نہیں ہونے نہیں دینا کہ حریف کون ہے، دباؤ میں نہیں آنا یہ نہ ہو کہ اچانک آپ بکھر جائیں جیسے 1999 کے ورلڈکپ میں ہوا تھا ایسی غلطی نہیں کرنی۔