ہفتہ, فروری 15, 2025
اشتہار

ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی، پی سی پی چیئرمین نے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی نے ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی پر کوچ اور مینیجر سے رپورٹ طلب کرلی۔

ذرائع کے مطابق ورلڈکپ میں قومی کرکٹ ٹیم کی مایوس کن کارکردگی پر چیئرمین احسان مانی نے نوٹس لیتے ہوئے کوچ اور مینیجر سے 2 ہفتے میں رپورٹ طلب کرلی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کوچ اور منیجر کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ہر کھلاڑی کی انفرادی کارکردگی کے حوالے سے رپورٹ مرتب کریں جو احتساب کے لئے کرکٹ کمیٹی کو دی جائے گی۔پی سی بی کے چیئرمین نے ہدایت کی ہے کہ رپورٹ میں  ٹیم کےماحول ،کھلاڑیوں کےباہمی تعلقات سےآگاہ کیاجائےگا۔

ذرائع کے مطابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر  10 سے 12 روز میں  رپورٹ بورڈ حکام کے حوالے کردیں گے، جس میں وہ ٹیم منیجر، کپتان، کھلاڑیوں کےاختلافات کی اطلاعات پرچیئرمین کو حقائق سے آگاہ کریں گے۔

مزید پڑھیں: ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی، ذمہ داران کے کڑے احتساب کی تیاریاں

یادرہے کہ ورلڈکپ 2019 میں ناقص کارکردگی دکھانے پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے مینیجنگ ڈائریکٹر وسیم خان کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی جو مکمل تحقیقات کرے گی۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی کرکٹ کمیٹی کھلاڑیوں، سلیکشن کمیٹی اور کوچنگ اسٹاف کی تین کارکردگی کا جائزہ لے گی۔

ہیڈ کوچ مکی آرتھر، بولنگ کوچ اظہر محمود کے نئے کنٹریکٹ کا فیصلہ کمیٹی کرے گی، فیلڈنگ کوچ گرانٹ بریڈ برن، ٹرینر گرانٹ لیوڈن کے کنٹریکٹ میں توسیع کا فیصلہ بھی آئندہ دنوں کیا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں