بدھ, فروری 19, 2025
اشتہار

چیئرمین پی سی بی نے عارضی ہیڈ کوچ لانے کااشارہ دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹ ٹیم کے لئے عارضی کوچ لانے کی تیاریاں شروع کردیں، حالانکہ ہیڈ کوچ کے لئے اشتہاردیا جاچکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے وقار یونس کے مستعفی ہونے کے بعد ٹیم کے ہیڈ کوچ کے لئے اشتہاردیا، پچیس اپریل کی ڈیڈ لائن بھی رکھی اور اب یو ٹرن لے لیا۔

چیئرمین پی سی بی شہریار خان کہتے ہیں مستقل کوچ لگانے سے قبل عارضی کوچ لایا جائے گا۔

واضح رہے کہ آئندہ دو ماہ تک پاکستان کا کوئی بھی انٹرنیشنل ایونٹ نہیں ہے جس کے لئے ہیڈ کوچ کی فی الفور تقرری ضروری ہو۔

وقار یونس کے مستعفی ہونے کے بعد پی سی بی نے ہیڈ کوچ کیلئے ملکی اور غیر ملکی کھلاڑیوں سے رابطے تیز کردیئے ہیں۔

ابتدا میں سابق فاسٹ باؤلرعاقب جاوید عہدے کے لئے مضبوط امیدوار تھے لیکن تنازع کے باعث وہ پیچھے ہٹ گئے، محسن خان نے بھی کوچ بننے کی خواہش کا اظہارکیا یے جبکہ معین خان بھی اس عہدے کے لئے امیدواروں میں شامل ہیں۔

غیر ملکی کھلاڑیوں میں ڈین جونز اور ٹام موڈی کا نام بھی اس عہدے کے لئے مضبوط امیدوارکے طور پرسامنے آرہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شہریارخان آئندہ دو سے تین روز میں نئی سلیکشن کمیٹی کا اعلان بھی کریں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں