لاہور(8 نومبر 2025): پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سابق ٹیسٹ کرکٹر وہاب ریاض سے متعلق وضاحت جاری کردی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان کے مطابق سابق ٹیسٹ کرکٹر وہاب پی سی بی کیساتھ بطور کنسلٹنٹ منسلک ہیں، وہاب ریاض پاکستان کرکٹ بورڈ کی مختلف ٹیموں کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔
ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ سابق ٹیسٹ کرکٹر ریاض کو کنسلٹنٹ کے سوا فی الحال کوئی نئی ذمہ داری نہیں سونپی گئی ہے۔
واضح رہے کہ یہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سابق ٹیسٹ کرکٹر وہاب ریاض سے متعلق وضاحت کی ہے کیوں کہ یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ وہاب ریاض کو وقتی طور پر ویمنز ٹیم کی ذمہ داریاں سونپی جائے گی۔


