جمعہ, فروری 7, 2025
اشتہار

فاطمہ ثنا ہمارا فخر، پی سی بی کی مبارکباد

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئی سی سی ویمنز ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ جیتنے پر فاطمہ ثنا کو مبارکباد پیش کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں پی سی بی نے پاکستان کی فاطمہ ثنا کو ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ ملنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کی فاسٹ بولر فاطمہ ثنا کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے سال کی بہترین ابھرتی ہوئی کھلاڑی کا اعزاز دیا گیا ہے،یہ پہلی موقع ہے جب پاکستان کی کسی خاتون کھلاڑی کو آئی سی سی کا سالانہ ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

فاطمہ ثنا نے سنہ 2021 میں ایک روزہ میچوں میں 24 کی اوسط سے 20 وکٹیں حاصل کیں، جس میں ایک میچ میں 5 وکٹیں حاصل کرنے کا کارنامہ بھی شامل ہے، قومی ٹیم کی فاسٹ بولر نے یہ کارنامہ ویسٹ انڈیز کے خلاف سرانجام دیا تھا۔

یہ آٹھ برس کے بعد پہلا موقع تھا کہ جب پاکستان کی جانب سے کسی بولر نے پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ہو، اس سے قبل سعدیہ یوسف نے سنہ 2013 میں آئرلینڈ کے خلاف 5 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں