لاہور(11 جنوری 2026): پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے نئی سیزن سے قبل ہی ملتان سلطانز کو فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق 2 ٹیموں کی کامیاب نیلامی اور بڈرز کی دلچسپی کو دیکھ کر ملتان سلطان کو نیلام کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پی ایس ایل الیون کے لیےکھلاڑیوں کی ڈائریکٹ سائننگ بھی زیر غور ہے۔
اسلام آباد میں حیدر آباد اور سیالکوٹ ٹیموں کی بولی کی طرح اب چند روز میں پیپرا رولز پر عمل کرتے ہوئے ملتان سلطانز کو بھی اوپن بولی کے ذریعے فروخت کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ ملتان سلطانز کے لیے جلد ٹینڈر جاری کرے گا، پی ایس ایل الیون کے لیے پلیئرز کی ڈائیریکٹ سائننگ کا آپشن بھی زیر غور ہے۔
یاد رہے کہ نئی سیزن میں کھلاڑیوں کے انتخاب کے لیے آکشن یا ڈرافٹ کا فیصلہ اب تک نہیں ہوا، نئی فرینچائز کی شمولیت کے بعد ری ٹین پلیئرز کی تعداد بھی کم کیے جانے کا امکان ہے۔
ملتان سلطانز کے پرانے مالک علی ترین بھی اشتہار کی شرائط پر پورا اترنے کے بعد اوپن بولی میں حصہ لے کر ملتان سلطانز کے نئے مالک بن سکتے ہیں۔
علی ترین نے پی ایس ایل کی ٹیم ملتان سلطانز کی اونرشپ سے دستبرداری کا اعلان کردیا


