جمعہ, جولائی 10, 2026
اشتہار

پاکستان کرکٹ کی بہتری کیلیے کوئی ٹائم لائن نہیں دی جا سکتی، عاقب جاوید

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور (15 جون 2026): ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاوید نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ کی بہتری کے لیے کوئی ٹائم لائن نہیں دی جا سکتی۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر اور موجودہ ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاوید نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ کی بہتری کے لیے کوئی ٹائم لائن نہیں دی جا سکتی اور یہ نہیں کہا جا سکتا کہ 6 ماہ بعد قومی ٹیم کبھی نہیں ہارے گی۔

عاقب جاوید نے کہا کہ کھلاڑیوں کی سلیکشن کےعمل کو بہتر بنانا ہماری ترجیح رہی ہے، کیونکہ چیئرمین پی سی بی کی ہدایت تھی کہ سلیکشن کو شفاف بنانا ہے۔ اب کھلاڑی پر فارم کرے گا تو ہی اس کی سلیکشن ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ڈومیسٹک میں کھلاڑیوں کا کرائیٹیریا الگ کر دیا گیا ہے اور اب قومی سطح پر بھی چار کٹیگری اے بی اور سی بالترتیب ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی 20 کے لیے بنائی گئی ہیں۔ اب پلیئرز کو بھی پتہ ہوگا کہ کس شعبے میں زیادہ محنت کرنی ہے۔

یونس خان کو ٹیسٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ یا مینٹور نہیں بنایا، چیئرمین پی سی بی

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں