بدھ, اپریل 22, 2026
اشتہار

پی سی بی نے سلیکشن کمیٹی کو تحلیل کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: ایشیاکپ اور ورلڈٹی ٹوئنٹی میں بدترین کارکردگی کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ میں اکھاڑ پچھاڑشروع ہوگئی، چیف سلیکٹر ہارون رشید کی سلیکشن کمیٹی کوتحلیل کردیاگیا۔

پی سی بی نے انکوائری کمیٹی کی رپورٹ کی روشنی میں اہم فیصلے کرلئے، نئےکوچ کے تقرر کے لئے وسیم اکرم اور رمیزراجہ پرمشتمل کمیٹی بنادی ہے۔ کمیٹی کوچ کی تقرری کے لیے پی سی بی کی معاونت کرے گی۔ نئے کوچ، سلیکشن کمیٹی اور ٹی ٹوئنٹی کپتان کااعلان جلد کیا جائے گا۔

چیئرمین پی سی بی شہریارخان نےتحقیقاتی کمیٹی کی سفارشات تسلیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرکٹ کے بہترین مفاد میں فیصلے کئے۔ وقاریونس، شاہد آفریدی اور سلیکشن کمیٹی کی خدمات پران کے مشکور ہیں۔

پی سی بی کےاعلامیے کے مطابق ورلڈٹی ٹوئنٹی میں شکست کی اہم وجہ کھلاڑیوں کی خراب فٹنس تھی لہذا سینٹرل کنٹریکٹ میں اب کھلاڑیوں کی فٹنس کی شق بھی شامل کی جائے گی۔

اس سے قبل ہیڈ کوچ وقاریونس اور ٹی ٹوئنٹی کپتان شاہد خان آفریدی بھی اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے چکے ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں