The news is by your side.

Advertisement

پی سی بی کا بیٹسمین کو جرمانہ

کراچی میں جاری قائداعظم ٹرافی فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ کے چھٹے راؤنڈ کے میچ میں کھلاڑی اور اسپورٹ اسٹاف کے لیے مقررہ ضابطہ اخلاق کے لیول 1 کی خلاف ورزی کرنے پر سدرن پنجاب کے بیٹسمین سلمان علی آغا پر میچ فیس کا 40 فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔

یوبی ایل اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں ناردرن کے خلاف کھیلے گئے میچ میں سدرن پنجاب کے بیٹسمین سلمان علی کو امپائر کے فیصلے پر ناراضگی کا اظہار کرنے پر جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

یہ واقعہ میچ کے آخری روز اس وقت پیش آیا جب سلمان علی آغا نے امپائر کی جانب سے وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ دئیے جانے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے اپنا ہاتھ ہیلمٹ پر رکھا۔

پی سی بی کے کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.8 کی خلاف ورزی کرنے پر آن فیلڈ امپائرز آفتاب گیلانی اور فیصل آفریدی نے سلمان علی آغا کو چارج کیا۔

سلمان علی آغانے اپنی غلطی کو تسلیم کیا لہٰذا میچ ریفری علی نقوی نے اُ ن پر جرمانہ عائد کردیا گیا ۔

Comments

یہ بھی پڑھیں