پاکستان کرکٹ بورڈ مینجمنٹ کمیٹی کی جانب سے گورننگ بورڈ تشکیل دے دیا گیا، وزیراعظم کے نامزد کردہ دو ممبران بھی شامل ہیں۔
پی سی بی کی جانب سے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اس کی اطلاع دی گئی ہے۔ قائم مقام سربراہ پاکستان کرکٹ بورڈ شاہ خاور کے مطابق وزیراعظم پاکستان انوارالحق کے نامزد کردہ نگران وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی اور مصطفیٰ رمدے کو بھی بورڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ گورننگ بورڈ آئین کے مطابق تشکیل دیا گیا ہے جس میں مصطفیٰ رمدے اور محسن نقوی پیٹرن کے نامزد نمائندے ہیں۔
PCB Board of Governors formed
Details here ⤵️ https://t.co/sn3onGFG3U
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) January 27, 2024
اس کے علاوہ آزاد جموں کشمیر اور ڈیرہ مراد جمالی کی نمائندگی بھی گورننگ بورڈ میں شامل کی گئی ہے۔
لاڑکانہ اور بہاولپور ریجنز بھی گورننگ بورڈ کا حصہ ہیں جبکہ سوئی نادرن گیس، اسٹیٹ بینک، غنی گلاس اور پی ٹی وی ڈپارٹمنٹس بھی گورننگ بورڈ میں شامل ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذرائع نے بتایا کہ سیکریٹری وزارت بین الصوبائی رابطہ نان ووٹنگ ممبر کی حیثیت سے شامل ہوں گے۔
واضح رہے کہ بورڈ آف گورنر کی تشکیل کے بعد امکان ہے کہ 3 سال کیلئے چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔


