ایشیاکپ میں ناکامی، تحقیقاتی کمیٹی میں مصباح الحق اوریونس خان شامل -
The news is by your side.

Advertisement

ایشیاکپ میں ناکامی، تحقیقاتی کمیٹی میں مصباح الحق اوریونس خان شامل

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ میں ناکامی کی وجوہات جاننے کے لئے پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔

کمیٹی میں سابق چیف سلیکٹر اقبال قاسم، سبحان احمد، شکیل شیخ، ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق اور سابق کپتان یونس خان شامل ہیں۔

کمیٹی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے لئے سلیکشن کے طریقہ کارکا بھی جائزہ لے گی۔

کمیٹی بنانے کی روایت پی سی بی میں کوئی نئی بات نہیں، دوہزارپندرہ ورلڈ کپ میں رسوائی ملنے کے بعد بھی ایک ایسی ہی کمیٹی بنائی گئی تھی جس کی رپورٹ تو اب تک نہیں آئی لیکن ایک اورکمیٹی ضرور آگئی۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں