جمعرات, فروری 6, 2025
اشتہار

پی سی بی گورننگ بورڈ کا اجلاس طلب، اہم فیصلے متوقع

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) گورننگ بورڈکا اہم اجلاس26جون کو طلب کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں آئندہ مالی سال کےبجٹ اور کلب کرکٹ کے ماڈل آئین کی منظوری لی جائےگی،اجلاس میں صوبائی اورسٹی ایسوسی ایشنز کےآئین میں ترامیم کاجائزہ لیاجائےگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں چیئرمین پی سی بی اراکین کو بورڈ میں تقرریوں پر اعتماد میں لیں گے، پی ایس ایل فائیو کے معاملات اور انعقاد پر رپورٹ بھی پیش کی جائےگی جب کہ نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹرمیں تقرریوں کی منظوری دی جائےگی۔

ویڈیولنک اجلاس کی صدارت چیئرمین پی سی بی احسان مانی کریں گے، اجلاس میں قومی کرکٹ ٹیم کےدورہ انگلینڈ کی تیاریوں اور معاملات پر رپورٹ پیش کی جائےگی۔

پی سی بی نے کرکٹ سے متعلق اپنی پانچ سالہ حکمت عملی پیش کر چکا ہے، کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ ان پانچ برسوں میں احتساب، شفافیت، اصولوں اور پیشہ ورانہ مہارت کا کردار کلیدی ہوگا۔

پی سی بی کے مطابق حکمت عملی میں پائیدار کارپوریٹ گورننس، انٹرنیشنل معیار کی ٹیموں کی فراہمی کے نکات شامل کیے گئے ہیں، گراس روٹ اینڈ پاتھ ویز فرم بھی پی سی بی کے اہم نکات میں شامل ہیں۔

خواتین کرکٹ سے آئندہ نسلوں کو متاثر کرنا، کمرشل آمدن کے ذرائع بڑھانا اور عالمی سطح پر پاکستان کا تشخص بہتر کرنا بھی حکمت عملی کا حصہ بنایا گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں