لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاک افغان ایک روزہ سیریز کے ملتوی ہونے کی تصدیق کردی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے آفیشل اکاؤنٹ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پی سی بی نےافغان بورڈ کی سیریزملتوی کرنےکی درخواست کو منظور کرلیا ہے۔
پی سی بی کے مطابق فیصلہ کابل سےفضائی آپریشن کی معطلی اور کھلاڑیوں کی دماغی صحت کومدنظررکھتےہوئے کیا گیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق سری لنکا میں بڑھتےکرونا کیسزبھی سیریز معطلی کی وجہ بنے، دونوں بورڈز دوہزار بائیس میں سیریز ری شیڈول کرنےکی کوشش کریں گے۔
PCB has accepted ACB's request to postpone next month’s ODI series due to players’ mental health issues, disruption in flight operations in Kabul, lack of broadcast facilities and increased Covid-19 cases in Sri Lanka. Both boards will try to reschedule the series in 2022.
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) August 23, 2021
واضح رہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان ستمبر میں کھیلی جانے والی ون ڈے سیریز اچانک ملتوی کردی گئی تھی۔
سی ای او افغان کرکٹ بورڈ نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی کہ پاکستان سے سیریز ملتوی کردی گئی ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچز کی آئندہ ماہ ستمبر میں سیریز کھیلی جانی تھی۔
پاکستانی سفارتخانے نے افغان کرکٹ ٹیم کےکھلاڑیوں کے ویزےجاری کر دیئے تھے۔