The news is by your side.

Advertisement

کورونا کیس آنے پر پی سی بی ہیڈ کوارٹر کو بند کردیا گیا

لاہور: کورونا کیس سامنے آنے پر (پاکستان کرکٹ بورڈ) پی سی بی ہیڈ کوارٹر کو ہنگامی بنیادوں پر بند کردیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کورونا کیس سامنے آنے پر پی سی بی ہیڈ کوارٹر کو 10 مارچ تک بند کیا گیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ بورڈ کے ایک ملازم میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی، پی سی بی آفس 10 مارچ تک بند رہے گا۔

پی سی بی کے ملازمین کو گھروں سے کام کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ بورڈ نے ملازمین کے لیے کوویڈ 19 ایس او پیز جاری کر دیے ہیں جس کے تحت ملازمین کو اگلے چار روز تک گھر سے کام کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر پی ایس ایل 6 ملتوی کردیا گیا تھا، پی ایس ایل کے 14 میچز کھیلے گئے تھے جبکہ 20 مزید میچز کھیلنے جانے تھے۔

پی سی بی حکام نے ایونٹ کے بقیہ میچز کے لیے ونڈو تلاش کرنا شروع کردی ہے، رواں سال مئی میں پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز کرائے جانے کا امکان ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں