کراچی: پی ایس ایل 8 کی ٹکٹس کی فروخت کل سے شروع ہو گی۔ میچز کے دوران گراؤنڈ کے باہر بھی ٹکٹ بوتھ بنائے جائیں گے۔
آن لائن ٹکٹ ’’بک می‘‘ ویب سائٹ سے خریدے جا سکتے ہیں۔ کراچی میں ٹکٹس کی قیمت 650 سے 12000 روپے تک رکھے گئے ہیں۔ 12000 کا ٹکٹ ہیسپٹلٹی کا رکھا گیا ہے۔
فینز پریمیم باکسس اور سیزن پاس بھی خرید سکتے ہیں۔ وی آئی پی 2900، پریمیم 1900، فرسٹ کلاس 950، جنرل انکلوژر 650 روپےکا ہو گا۔
کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے مقابلے کے ٹکٹ مہنگے ہیں۔ دونوں ٹیموں کا مقابلہ 19 فروری کو ہو گا۔