جمعہ, اپریل 17, 2026
اشتہار

پاکستان، بنگلادیش تیسرا ون ڈے: پی سی بی نے متنازع ریویو پر شکایت درج کروادی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بنگلادیش کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ میں متنازع ریویو کے معاملے پر شکایت درج کروادی۔

کرکٹ ویب کی رپورٹ کے مطابق پاکستان ٹیم مینجمنٹ نے آخری اوور میں بنگلادیش ٹیم کے ریویو پر امپائر کے خلاف میچ ریفری نعیم الراشد کو شکایت درج کروائی ہے۔

آخری اوور کی پانچویں گیند امپائر نے رشاد حسین کی گیند وائیڈ قرار دی، بنگلا دیش کے کپتان نے ٹی وی اسکرین پر ری پلے چلنے کے بعد ریویو لیا۔

یہ پڑھیں: پاکستان ٹیم جیت کے قریب ہمت ہار گئی، سیریز بنگلادیش کے نام

ریویو کے وقت پاکستان کو دو گیندوں پر 12 رنز درکار تھے، ری ویو میں امپائر کو اپنا فیصلہ واپس لینا پڑا جس کے بعد پاکستان کو جیت کے لیے 1 گیند پر 12 رنز درکار ہوگئے۔

کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق پاکستان ٹیم مینجمنٹ نے مؤقف اپنایا کہ اسکرین پر ری پلے چلنے کے بعد ری ویو نہیں لیا جاسکتا مگر امپائر نے ریویو لیا، شکایت میں پاکستان نے میچ ریفری کو غلطی کی نشان دہی کرائی۔

پی سی بی کی جانب سے ابھی یہ واضح نہیں کیا گیا کہ وہ میچ ریفری سے کیا کارروائی چاہتے ہیں، تاہم ذرائع کے مطابق بورڈ کم از کم اس معاملے میں باضابطہ وضاحت یا غلطی کے اعتراف کا مطالبہ کر سکتا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں