بدھ, جولائی 15, 2026
اشتہار

پی سی بی نے سینٹرل کنٹریکٹ میں‌ بڑی تبدیلیاں کر دیں، اب کون کھلاڑی اس کا اہل ہوگا؟

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور (15 جون 2026): پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹس میں بڑی تبدیلیوں کا اعلان کر دیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے دیگر عہدیداروں کے ہمراہ لاہور میں پریس کانفرنس کی، جس میں سینٹرل کنٹریکٹس میں بڑی تبدیلیوں کا اعلان کیا گیا۔

سینٹرل کنٹریکٹس میں کی جانے والی تبدیلیوں کے مطابق ٹریک اے بی میں ٹیسٹ اور ون ڈے کرکٹرز کو سینٹرل کنٹریکٹس ملیں گے۔ ٹریک اے میں صرف ریڈ بال اسپیشلسٹ کھلاڑیوں سے معاہدہ کیا جائے گا۔

ٹریک بی سی میں ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کھیلنے والے کرکٹرز کو شامل کیا جائے گا جب کہ ٹریک سی میں ان کھلاڑیوں سے معاہدہ کیا جائے گا، جو صرف ٹی 20 کرکٹ کھیلیں گے۔

ان کے علاوہ ٹریک ڈی میں ڈیولپمنٹ اور اکیڈمی کے ایمرجنگ کرکٹرز کو شامل کیا جائے گا۔

دریں اثنا سینٹرل کنٹریکٹس میں شمولیت کے لیے میڈیکل فٹنس، ڈومیسٹک کرکٹ میں شرکت اور پرفارمنس دیکھی جائے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں