تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

پی سی بی نے آئی سی سی پینلز کے لیے میچ آفیشلز نامزد کردئیے

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سیزن 2020-21 کے لیے آئی سی سی پینلز کے لیے میچ آفیشلز نامزد کردئیے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق آئی سی سی انٹرنیشنل پینل برائے میچ ریفریز کے لیے سابق ٹیسٹ کرکٹر علی نقوی اور پروفیسر جاوید ملک کی نامزد کی گئی ہے جبکہ احسن رضا، راشد ریاض وقار، آصف یعقوب اور شوزب رضا کو امپائر کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

پی سی بی کے امپائرز منیجر بلال قریشی کا کہنا ہے کہ آئی سی سی پینل برائے انٹرنیشنل میچ ریفریز میں ترقی پانے پر علی نقوی کو مبارکباد دیتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ حکمت عملی کے تحت سابق کھلاڑیوں کے میچ آفیشلز بننے کے لیے ان کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔ علی نقوی کو پروفیسر محمد انیس کی جگہ انٹرنیشنل ریفری پینل میں شامل کیا گیا ہے۔ علی نقوی فی الحال میچ آفیشلز کے نمائندہ کی حیثیت سے کرکٹ کمیٹی کا حصہ بھی ہیں۔

بلال قریشی نے کہا کہ علی نقوی کے پاس قواعد و ضوابط کا وسیع علم ہے اور ہمارے ڈومیسٹک نظام میں انہیں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے، ایک سابق کرکٹر کی حیثیت سے علی نقوی پروفیشنل کرکٹرز کے مائنڈسیٹ سے بھی اچھی طرح واقف ہیں۔

منیجر امپائرز اینڈ ریفریز کا کہنا تھا کہ جتنے زیادہ سابق کھلاڑی اس پیشہ سے منسلک ہوں گے، پاکستان کے لیے آئی سی سی کے ایلیٹ پینل میں نمائندگی کے اتنے ہی زیادہ مواقع پیدا ہوں گے، فی الحال صرف علیم ڈار ہی آئی سی سی کے ایلیٹ پینل میں شامل واحد پاکستانی ہیں جبکہ آخری مرتبہ وسیم راجہ 2004 میں میچ ریفری کی حیثیت سے اس کٹیگری کا حصہ بنے تھے۔

بلال قریشی کا کہنا ہے کہ وہ انٹرنیشنل پینل میں پاکستان کی خدمت کرنے والے محمد انیس کا شکریہ اداکرتے ہیں ۔ ا نہوں نے کہا کہ محمد انیس اب بھی بہت باصلاحیت ہیں اور انہیں یقین ہے کہ نئی نسل محمد انیس کے تجربے سے بہت کچھ سیکھے گی۔

Comments

- Advertisement -