پاکستان کرکٹ بورڈ نے واضح کیا ہے کہ بھارتی صحافی کا دعویٰ جھوٹا ہے، بورڈ کا کہنا ہے کہ تھوڑا صبر کریں معلوم ہوجائیگا کس نے رابطہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے بھارتی میڈیا کے دعوؤں کو مسترد کردیا ہے، ترجمان پی سی بی نے کہا کہ بھارتی صحافی وکرانت گپتا کا جھوٹادعویٰ مسترد کرتے ہیں، پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی سے کوئی رابطہ نہیں کیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان نے مزید کہا کہ بھارتی میڈیا جھوٹی خبریں پھیلا رہا ہے، تھوڑا صبر رکھیں معلوم ہو جائے گا کس نے رابطہ کیا ہے۔
بھارتی صحافی کے یکسر جھوٹے دعوے پر ترجمان پی سی بی کا مزید کہنا تھا کہ وقت بتائے گا کون کس کا دروازہ کھٹکھٹائےگا کون نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے بائیکاٹ فیصلے کے باوجود بھارتی ٹیم کولمبو کیوں جانا چاہتی ہے؟ اہم خبر
اس سے قبل بھارتی میڈیا کے ذریعے یہ خبر آئی تھی کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے کے لیے خط لکھ دیا ہے۔
بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پی سی بی نے آئی سی سی کو خط لکھا ہے جس میں بھارت کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کی وجوہات سے بھی آگاہ کیا گیا ہے۔
پاکستان نے حال ہی میں اعلان کیا تھا کہ وہ گروپ اے کے اس میچ میں بھارت کے خلاف میدان میں نہیں اترے گا، یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا جب بنگلہ دیش کو سیکیورٹی خدشات کی بنیاد پر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا گیا اور اس کی جگہ اسکاٹ لینڈ کو شامل کیا گیا۔
پی سی بی نے آئی سی سی کو بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے کے لیے خط لکھ دیا، بھارتی میڈیا
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


