تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

پی سی نے باسط علی کو ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے لئے کوچنگ آفرکردی: ذرائع

کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق کرکٹرباسط علی کوورلڈ ٹی ٹوئنٹی سے متعلق اہم معاملات پرگفتگوکرنے کے لئے لاہورطلب کرلیا۔

ذڑائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے اپنے وقت کے اوپننگ بلے باز باسط علی کوورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے لئے قومی ٹیم کا کوچ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اگر انہیں منتخب کرلیا جاتا ہے تو باسط علی بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاورکی جگہ سنبھالیں گے۔

تاحال باسط علی نے پی سی بی کو تاحال کوئی جواب نہیں دیا ہے اورلاہورمیں حکام سے ملاقات کرکے پھرکسی حتمی فیصلے تک پہنچیں گے۔

باسط علی نے 19 ٹیسٹ میچزکھیلیں ہیں جبکہ 50 انٹرنیشنل ٹیم میں اپنی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ 2016 میں قومی ٹیم کی انتہائی ناقص کارکردگی پر باسط علی انتہائی سخت تنقید کرتے رہے ہیں۔

گرانٹ فلاور کو پی سی بی نے گزشتہ سال مئی میں پاکستان کی قومی ٹیم کا بیٹنگ کوچ تعینات کیاتھا۔

Comments

- Advertisement -