اتوار, مارچ 15, 2026
اشتہار

پی سی بی کا ڈومیسٹک کرکٹ کے لیے انسداد نسل پرستی قانون تیار

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پی سی بی نے ڈومیسٹک کرکٹ کے لیے انسداد نسل پرستی قانون تیار کرلیا، پی ایس ایل فور سے انسداد نسل پرستی کوڈ کا اطلاق ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ڈومیسٹک کرکٹ کے لیے انسداد نسل پرستی قانون تیار کیا ہے جس کا اطلاق پی ایس ایل سیزن فور سے ہوگا، انسداد نسل پرستی کوڈ کا اطلاق تمام کھلاڑیوں، مینجمنٹ، امپائرز، ریفریز پر ہوگا۔

پی سی بی کے مطابق پہلی بار کوڈ کی خلاف ورزی پر 4 سے 8 میچز کی پابندی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے، دوسری بار نسل پرستانہ عمل پر 8 میچز یا تاحیات پابندی بھی لگ سکتی ہے۔

اسی طرح تیسری بار جرم کے ارتکاب پر ایک سال یا تاحیات پابندی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

یہ پڑھیں: سرفراز احمد پر پابندی، احسان مانی آئی سی سی پر برہم

امپائرز کی جانب سے پہلی بار کوڈ کی خلاف ورزی پر 1 سے 3 ماہ پابندی لگ سکتی ہے، امپائر کے لیے دوسری بار سزا 3 ماہ سے تاحیات پابندی ہوسکتی ہے، تیسری بار خلاف ورزی پر ایک سال سے تاحیات پابندی کا سامنا ہوگا۔

پی سی بی کے مطابق جرم کے ارتکاب پر ہر فرد کو انسداد نسل پرستی تعلیمی پروگرام میں شرکت کرنا ہوگی۔

واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے دورہ جنوبی افریقا میں جنوبی افریقی کھلاڑی فلک کوائیو کو نسل پرستانہ جملے کسے تھے جس پر آئی سی سی کی جانب سے انہیں 4 میچز کی پابندی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

آئی سی سی کی جانب سے سرفراز احمد کو انسداد نسل پرستی تعلیمی پروگرام میں بھی شرکت کے لیے کہا گیا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں