پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ترجمان نے کہا ہے کہ سہ فریقی سیریز اپنے شیڈول کے مطابق ہوگی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ افغانستان نے سہ فریقی سیریز سے دستبردار ہونے کا اعلان کیا ہے۔ تاہم ٹرائی سیریز میں پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں شامل ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ تیسری ٹیم کا آپشن دیکھا جا رہا ہے اور انتظامات کئے جارہے ہیں، اس حوالے سے فیصلہ بہت جلد کردیا جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ ٹرائی سیریز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ 17 سے 29 نومبر تک شیڈولڈ ہے۔
واضح رہے کہ افغانستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان میں ہونے والے ٹرائی سیریز سے دستبرداری کا اعلان کردیا ہے۔
افغان بورڈ کے مطابق پاکستان میں نومبر میں ہونے والی ٹرائی نیشن سیریز میں افغانستان شرکت نہیں کرے گا۔
”اگر پاکستان اسی طرح ٹیسٹ کرکٹ کھیلتا رہا تو ہماری ٹیم ٹاپ تھری میں ہوگی“
دوسری جانب پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ کے کھلاڑیوں کے اعزاز میں پی سی بی چیئرمین محسن نقوی کی جانب سے عشائیہ دیا گیا۔
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی جانب سے پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں عشائیے میں کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی کو سراہا گیا۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


