ہفتہ, نومبر 9, 2024
اشتہار

حکومتی اصرار کے باجود پی سی بی ریکارڈ کی فراہمی سے گریزاں

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: کرکٹ بورڈ میں مبینہ بےضابطگیوں کے معاملے پر پی سی بی ریکارڈ کی فراہمی سے گریزاں ہے، حکومت نے پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی دور کا تمام ریکارڈ دوبارہ مانگ لیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ میں مبینہ بےضابطگیوں کے معاملے پر حکومت نے پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے دور کا تمام ریکارڈ دوبارہ مانگ لیا ہے، تاہم پی سی بی ریکارڈ کی فراہمی کے حوالے سے گریزاں ہے، حکومت کی جانب سے پی سی بی چیف آپریٹنگ آفیسرسلمان نصیر کو دوبارہ سے یاد دہانی کا خط لکھا گیا ہے۔

خط میں نجم سیٹھی کے دور میں بھرتیوں کا تمام ریکارڈ فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، کوچز سمیت کنٹریکٹ اور مستقل بنیادوں پر رکھے گئے تمام افراد کا ڈیٹا فراہم کرنے کا کہا گیا ہے،

- Advertisement -

خط کے مطابق کہا گیا ہے کہ پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے دور میں اخراجات کے تمام ریکارڈ کی فراہمی یقینی بنائی جائے، مینجمنٹ کمیٹی کے ممبران پر اٹھنے والے اخراجات کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں۔

نجم سیٹھی کے دور میں ہونے والے معاہدوں کی تفصیلات بھی فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہیں جبکہ مینجمنٹ کمیٹی دور میں کوچز اور آفیشلز کے خلاف کتنی انکوائریاں ختم کی گئیں یہ بھی بتانے کا کہا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کو تمام ریکارڈ 4 جولائی تک فراہم کرنے کا کہا گیا ہے، یاد دہانی کے خط کی کاپی وزیراعظم آفس کو بھی ارسال کر دی گئی ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں