جمعہ, فروری 13, 2026
اشتہار

پاک آسٹریلیا ٹی ٹوئنٹی سیریز کے شیڈول کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

پی سی بی نے 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا، سیریز کا آغاز 29 جنوری سے ہوگا، تمام میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

ورلڈ کپ سے پہلے آسٹریلیا کی ٹیم پاکستان کا دورہ کرےگی، تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ 29، دوسرا 31 جنوری کو ہوگا، آخری میچ یکم فروری کو کھیلا جائے گا۔

آسٹریلوی اسکواڈ 28 جنوری کو لاہور پہنچے گا، تینوں میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیںگے اور تمام میچز 6 بجے شروع ہوںگے۔

پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر احمد کا کہنا ہےکہ یہ سیریز پاکستانی شائقین کرکٹ کیلئے سال کا شاندار آغاز ثابت ہوگی، پی سی بی سیریز کی میزبانی کیلئے پُرجوش ہے۔

 آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے لیے پاکستانی ٹیم میں کون ہوگا ان کون آؤٹ، اعلان آئندہ ہفتے تک متوقع ہے، یہ آسٹریلیا کا مارچ 2022 سے اب تک پاکستان کا تیسرا دورہ ہوگا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں