جمعرات, مئی 21, 2026
اشتہار

’آپ یارکر مارتے ہو، یہ ٹکر‘ بیوپاری کی حارث اور فہیم سے دلچسپ نوک جھونک

اشتہار

حیرت انگیز

قومی کرکٹر حارث رؤف اور فہیم اشرف قربانی کے لیے بکرا خریدنے کے لیے مویشی منڈی پہنچ گئے۔

پی سی بی کے آفیشل انسٹاگرام پیج سے شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حارث رؤف اور فہیم اشرف، بیوپاری سے بکرے کے ریٹ معلوم کررہے ہیں۔

بیوپاری نے فاسٹ بولر حارث رؤف سے کہا کہ آپ یارکر مارتے ہو یہ ٹکر مارتا ہے، یہ بالکل آپ پر گیا ہے۔

حارث اور فہیم نے مختلف نسلوں کے بکروں، دنبوں کا جائزہ لیا اور بیوپاری کے ساتھ خوب بھاؤ تاؤ بھی کیا جس کے بعد درجن بکروں کا سودا ساڑھے آٹھ لاکھ میں طے ہوا۔

واضح رہے کہ  مویشی منڈیوں میں شہریوں کی جانب سے سنت ابراہیمی پر عمل پیرا ہونے کے لیے جانور خریدنے کا سلسلہ جاری ہے اور قوم کل عید الاضحیٰ عقیدت و احترام سے منائے گی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں