کراچی ٹیسٹ میچ کے دوران آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے مداحوں کے دل جیت کے لیے جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی ٹیسٹ میچ کے دوران آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے گفتگو کے دوران ’شکریہ‘ کہا جس نے مداحوں کے دل جیت لیے۔
کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں دوسرے ٹیسٹ کے آخری روز کا کھیل شروع ہونے سے پہلے زینب عباس نے مچل اسٹارک سے بات چیت کی۔
Mitchell Starc chats with @ZAbbasOfficial about Australia's plans for the day.#BoysReadyHain l #PAKvAUS pic.twitter.com/gGjudAcWrS
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) March 16, 2022
گفتگو کے اختتام پر زینب نے مچل اسٹارک کا انگریزی میں شکریہ ادا کیا جس کے جواب میں مچل اسٹارک نے اردو میں ’شکریہ‘ کہا۔
آسٹریلوی کرکٹر کی یہ ویڈیو ٹوئٹر پر وائرل ہورہی ہے جس پر صارفین دلچسپ تبصرے کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جانے والا دوسرا ٹیسٹ ڈرا کی جانب گامزن ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا ٹیسٹ 21 سے 25 مارچ تک لاہور میں کھیلا جائے گا۔