منگل, مارچ 10, 2026
اشتہار

پی سی بی کا نجی اسکول سے کرکٹرز کیلئے تعلیمی اسکالر شپ معاہدہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور(19 اکتوبر 2025): پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نوجوان کھلاڑیوں کے لیے نجی اسکول بیکن ہاؤس سے اسکالرشپ معاہدہ کرلیا۔

لاہور میں پی سی بی ہیڈ کوارٹر میں معاہدے پر دستخط کی تقریب ہوئی جس کے مہمانِ خصوصی چیئرمین پی سی بی محسن نقوی تھے، نوجوان کرکٹرز کو تعلیمی اسکالرشپس ملیں گے۔

اس اسکالرشپ کے تحت ملک کے 16 ریجنز سے انڈر 15، 17 اور 19 کے 120 نمایاں کھلاڑیوں کو مفت تعلیم دی جائیگی، نوجوان کرکٹرز کیلئے تعلیمی وظائف کا معاہدہ 3 برس کیلئے نافذ العمل رہےگا۔

اس موقعے پر محسن نقوی نے کہا کہ تعلیمی وظائف کا معاہدہ دور رس نتائج کا حامل ہوگا، نوجوان کرکٹرز کھیل کے ساتھ تعلیم پر بھی توجہ دے سکیں گے۔

محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ شراکت داری سے مستقبل کے کرکٹ اسٹارز کی تعلیمی ضروریات پوری ہوں گی، یہ شراکت داری نوجوان کرکٹرز کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں