site
stats
کھیل

عمراکمل خراب پرفارمنس چھپانے کے لیے بے بنیاد بیانات کا سہارا لے رہے ہیں، پی سی بی

لاہور : ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ نے بلے باز عمر اکمل کے بیان کی سخت مذمت کرتے ہوئے بیان کو بے بنیاد اور اپنی کوتاہیوں پر پردہ ڈالنے کے مترادف قرار دیا ہے۔

پی سی بی کے حکام کا کہنا تھا کہ عمر اکمل کے ٹیم مینجمنٹ پر الزمات بوگس اور بے بنیاد ہیں جن کا مقصد اپنی ناکامیوں اور خراب کارکردگی  کی پردہ پوشی کرنا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان نے مزید کہا کہ حقیقت حال یہ ہے کہ دورہ ویسٹ انڈیز سے قبل عمر اکمل کو اپنی فٹنس کو برقرار رکھنے کے لیے دیگر کھلاڑیوں کی طرح ایک پروگرام دیا گیا تھا اس کے باوجود عمر اکمل لاہور میں منعقد ہونے والافٹنس ٹیسٹ پاس نہیں کرسکے۔


پاکستان کرکٹ بورڈ کا مکمل وضاحتی بیان پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں 


پی سی بی کا کہنا تھا کہ عمر اکمل کو 7 مرتبہ فٹنس ثابت کرنے کا موقع دیا گیا ہے لیکن وہ ناکام ہوگئے جب کہ برطانیہ میں لیے گئے فٹنس ٹیسٹ کے بعد چیمپئنز ٹرافی سے قبل اعلان کی گئی 15 رکنی ٹیم کا حصہ بھی تھے۔


یہ بھی پڑھیں : مکی آرتھر نے مجھے گالیاں دیں، عمر اکمل 


پی سی بی نے ہر بیرونی ایونٹ کے لیے فٹنس ٹیسٹ کو پاس کرنا ضروری قرار دے رکھا ہے چنانچہ چیمپئنز ٹرافی سے قبل دوبارہ فٹنس ٹیسٹ لیے گئے جسے عمر اکمل پاس نہ کرسکے اور ٹیم میں جگہ نہیں بنا پائے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستانی بلے باز عمر اکمل نے میڈیا پر کوچ مکی آرتھر کے رویے کی شکایت کرتے ہوئے انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا تھا جب کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام  میں انہوں نے ٹیم سے علیحدگی کو اپنے خلاف سازش قرار دیتے ہوئے کوچ اور ٹیم منیجمنٹ کو اس کا ذمہ دار قرار دیا تھا۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top