تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

دورہ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا

لاہور: سابق ٹیسٹ کرکٹر اور مایہ ناز بلے باز یونس خان اور پی سی بی کی راہیں جدا ہوگئیں ہیں۔

پی سی بی کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا کہ پی سی بی اور یونس خان نے باہمی اتفاق رائے سے راہیں جدا کرلی ہیں، یونس خان گذشتہ سال نومبر میں پاکستان کرکٹ ٹیم سے منسلک ہوئے تھے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کا کہنا ہے کہ یونس خان جیسی قد آور اور تجربہ کار شخصیت کو کھونا افسوسناک ہے، فریقین نے مشاورت کےبعد باہمی اتفاق رائے سے راہیں جداکرنےکا فیصلہ کیا۔

وسیم خان نے کہا کہ مختصر دورانیہ کے لیےیونس خان کی خدمات کا اعتراف کرتےہیں، امید ہے کہ یونس خان اپنے تجربے،قابلیت کےتبادلےکیلئےمستقبل میں پی سی بی کو دستیاب ہونگے۔

پی سی بی کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں معاملے پر مزید کسی بھی تبصرے سے گریز کرنے پر اتفاق کیا گیا، اس فیصلے کے بعد دورہ انگلینڈ کے لئے قومی کرکٹ ٹیم کو بیٹنگ کوچ کی خدمات میسر نہیں ہونگی تاہم دورہ ویسٹ انڈیز کے لئے یونس خان کے متبادل کا فیصلہ مناسب وقت پر کیا جائے گا۔

قومی کرکٹ ٹیم کا دورہ انگلینڈ 25 جون سے 20 جولائی تک شیڈول ہے، اس دورے میں تین ایک روزہ میچز اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے، قومی کرکٹ ٹیم 21 جولائی کو ویسٹ انڈیز روانہ ہونگی ، جہاں اسے 24 اگست تک 5 ٹی ٹوئنٹی اور 2 ٹیسٹ میچز کھیلنے ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے سابق کپتان یونس خان کو 2022 کے ٹی20 ورلڈ کپ پاکستان ٹیم کا بیٹنگ کوچ مقررکیا تھا، کرکٹ کے 118 ٹیسٹ میچز میں 10 ہزار 99 رنز بنانے والے یونس خان پاکستان کی جانب سے کھیل کے سب سے طویل فارمیٹ میں 34 سنچریوں کی مدد سے 10 ہزار رنز بنانے والے واحد بلے باز ہیں جبکہ 265 ایک روزہ میچز میں 7 ہزار 249 اور 25 ٹی20 میچز میں 442 رنز اسکور کیے۔

یونس کی زیر قیادت پاکستان نے ٹی20 ورلڈ کپ 2009 کا چیمپیئن بننے کا اعزاز بھی حاصل کیا تھا جہاں فائنل میں پاکستان نے سری لنکا کو شکست دی تھی۔

Comments

- Advertisement -