تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

پی سی بی نے عمر اکمل کو معطل کردیا

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) نے عمر اکمل کومعطل کردیا، جس کے بعد عمراکمل کسی طرح کی کرکٹ میں حصہ نہیں لے سکتے ،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز متبادل کھلاڑی استعمال کرسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) نے عمراکمل کومعطل کردیا ، عمراکمل کواینٹی کرپشن کوڈکےتحت معطل کیاگیا ، انکوائری کےدوران وہ کسی طرح کی کرکٹ میں حصہ نہیں لےسکتے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ انکوائری مکمل ہونےتک پی سی بی کی جانب سےکوئی تبصرہ نہیں کیاجائےگا، اس دوران کوئٹہ گلیڈی ایٹرز عمر اکمل کی جگہ متباد ل کھلاڑی استعمال کرسکتاہے۔

خیال رہے پاکستان سپر لیگ کے سیزن 5 کا آغاز آج ہونے جارہاہے، پہلا میچ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔

یاد رہے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے عمر اکمل کو سخت تنبیہ کرکے چھوڑ دیا تھا، پی سی بی حکام کا کہنا تھا کہ تمام فریقین کا موقف جاننے کے بعد یہ امر سامنے آیا ہے کہ یہ واقعہ غلط فہمی کی وجہ سے پیش آیا تھا۔

پی سی بی ترجمان کے مطابق عمر اکمل کی جانب سے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا گیا جس کے بعد بورڈ نے انہیں سرزنش کرتے ہوئے بطور سینئر کرکٹر ان کی ذمہ داریوں کا احساس دلایا ہے، معاملہ اب ختم ہوچکا ہے، پی سی بی اور عمر اکمل اس معاملے پر مزید کوئی تبصرہ نہیں کریں گے۔

خیال رہے عمر اکمل کے غیرمہذب روئیے پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے تین رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی تھی جس کی سربراہی ہارون رشید کررہے تھے، کمیٹی کے دیگر ارکان میں ڈاکٹر سہیل سلیم اور قانونی پینل کے ممبر شامل تھے۔

کرکٹر عمر اکمل کمیٹی کے روبرو پیش ہوئے تھے اور اپنا موقف بیان کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -