ہفتہ, فروری 7, 2026
اشتہار

پاکستانی کھلاڑیوں کے غیر ملکی لیگز کے لیے این او سی معطل کر دیے گئے

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے پاکستانی کھلاڑیوں کے غیر ملکی لیگز کے لیے جاری کئے گئے این او سی معطل کردیئے گئے۔ این او سی کے معطل ہونے کے باعث پاکستان کے ٹاپ کرکٹرز متاثر ہوں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سی او سمیر احمد نے پاکستانی کھلاڑیوں کے این او سی معطل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔

جاری کئے گئے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ غیر ملکی لیگز کے لیے جاری کیے گئے این او سی کو ہولڈ پر رکھ دیا گیا ہے، این او سی معطلی کا فیصلہ ایشیا کپ فائنل میں شکست کے ایک روزسامنے آیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم، شاہین آفریدی، محمد رضوان اور فہیم اشرف کو بگ بیش کا این او سی جاری کیا تھا۔

دوسری جانب ایشیا کپ 2025 فائنل میچ میں بھارت کے ہاتھوں شکست پر شعیب اختر نے پاکستان ٹیم کی بڑی غلطیوں کی نشاندہی کردی۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’خبر‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ پاکستان ٹیم کا مڈل آرڈر گزشتہ کافی عرصے سے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرپا رہا جس کی شدید ضرورت ہے، پہلے بھی کہا تھا کہ حسن نواز اور کسی فاسٹ بالر کو بھی لازمی کھلائیں۔

شعیب اختر نے کہا کہ پاکستان ٹیم نے اسٹارٹ اچھا کیا لیکن مڈل آڈر بیٹسمین توقعات پر پورا نہ اتر سکے، ورنہ بھارت کو 170 یا 175 کا ہدف باآسانی دے سکتے تھے اور جب اسپنرز بالنگ کررہے تھے تو کپتان کو انہیں ہٹانا نہیں چاہیے تھا۔

جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلیے قومی اسکواڈ کا اعلان، 3 نئے کھلاڑی شامل

انہوں نے کہا کہ وکٹ بڑی اچھی تھی، لیکن کھلاڑیوں کے پاس کوئی گیم پلان نہیں تھا۔ پاکستان نے شروع میں بھارت کو گردن سے پکڑ لیا تھا اور بھارتی ٹیم واضح دباؤ میں دکھائی دے رہی تھی۔

جب نواز بالنگ کررہا تھا تو اس کو ہٹا کر حارث کو نہیں لانا چاہیے تھا میچ وہیں سے تبدیل ہونا شروع ہوگیا تھا اس کے علاوہ حارث نے جو تلک ورما کا رن آؤٹ مس کیا وہ ٹیم کیلیے بہت نقصان دہ ثابت ہوا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں