منگل, جولائی 14, 2026
اشتہار

کیا عثمان طارق نے ڈیبیو میچ کے لیے اپنی شادی چھوڑی؟

اشتہار

حیرت انگیز

(3 نومبر 2025): عثمان طارق نے جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے ٹی 20 انٹرنیشنل میں پاکستان کے لیے ڈیبیو کیا اور پہلے ہی میچ میں بہترین کارکردگی پیش کی۔

نوشہرہ سے تعلق رکھنے والے 27 سالہ عثمان طارق نے 31 اکتوبر کو جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں پاکستان کے لیے ڈیبیو کیا اور پہلے ہی میچ میں 26 رنز دے کر دو قیمتی وکٹیں حاصل کیں اور ایک کیچ لے کر پاکستان کو میچ اور سیریز جتوانے میں اپنا حصہ ڈالا۔

عثمان طارق نے ڈیبیو میچ سے قبل گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہر کھلاڑی کا پاکستان ٹیم سے کھیلنا ایک خواب ہوتا ہے اور یہ میرا بھی خواب تھا۔ مجھے ٹیم میں سلیکٹ کرنے کی خبر اپنی شادی کی تقریبات کے دوران دی گئی اور اس دن میری مہندی کا فنکشن تھا۔

نوجوان فاسٹ بولر نے بتایا کہ جب انہیں نوشہرہ کرکٹ کلب کے صدر گوہر علی نے فون کر کے یہ خوشخبری سنائی تو اس وقت میں سو رہا تھا۔ میں نے پہلے اس کو مذاق سمجھا اور یقین آیا تو بہت پرجوش تھا۔

انہوں نے اس کا کریڈٹ اپنے والدہ اور خاندان والوں کو قرار دیا اور اپنی نئی نویلی دلہن کو اپنے لیے خوش قسمت قرار دیتے ہوئے عثمان نے کہا کہ میری اہلیہ کے زندگی میں شامل ہوتے ہی قومی ٹیم کے دروازے مجھ پر کُھلے۔

عثمان طارق نے کہا کہ میں پہلے دبئی میں ملازمت کرتا تھا اور وہ ملازمت کے دوران مختلف لیگز کھیلا کرتا تھا۔ جب پاکستان آیا تو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے کھیلنے کا موقع ملا اور پی ایس ایل کے ذریعہ ہی مجھے قومی ٹیم میں جگہ بنانے میں مدد ملی۔

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں