The news is by your side.

Advertisement

پی سی بی کا نیا آئین معطل کرنے کی درخواست خارج

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کا نیا آئین معطل کرنے کی درخواست لاہور ہائی کورٹ نے خارج کردی۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ مداح جانتے ہیں عدالت میں دائر درخواست بدنیتی پر مبنی تھی۔

احسان مانی نے کہا کہ درخواست کا مقصد قومی کرکٹ کی سرگرمیوں کو روکنا تھا، عدالتی فیصلے نے تمام ابہام دور کردئے، سیزن 2019-20 کی تیاریوں کا آغاز جلد کریں گے۔

مزید پڑھیں: قومی ٹیم کی مینجمنٹ کی تلاش کے لیے 5 رکنی پینل تشکیل

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ درخواست گزار نے آج ایک بار پھر پی سی بی کا آئین معطل کرنے کی استدعا کی تھی تاہم عدالت نے درخواست گزار کو حکم امتناعی جاری کرنے سے انکار کرتے ہوئے درخواست خارج کردی۔

واضح رہے کہ 23 اگست کو لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کا 19 اگست کو نافذ ہونے والا نیا آئین معطل کردیا تھا۔

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا تھا کہ نئے آئین میں ملک کی کرکٹ کو چھ ایسوسی ایشنز تک محدود کردیا گیا تھا اور گورننگ بورڈ کے اراکین کی حیثیت ختم کردی گئی تھی۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں