پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے کے لیے خط لکھ دیا ہے۔
بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پی سی بی نے آئی سی سی کو خط لکھا ہے جس میں بھارت کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کی وجوہات سے بھی آگاہ کیا گیا ہے۔
پاکستان نے حال ہی میں اعلان کیا تھا کہ وہ گروپ اے کے اس میچ میں بھارت کے خلاف میدان میں نہیں اترے گا، یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا جب بنگلہ دیش کو سیکیورٹی خدشات کی بنیاد پر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا گیا اور اس کی جگہ اسکاٹ لینڈ کو شامل کیا گیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے حال ہی میں تصدیق کی تھی کہ یہ فیصلہ بنگلہ دیش کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کے طور پر کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ بنگلہ دیش نے بھارت میں ٹی 20 ورلڈ کپ کھیلنے سے سیکیورٹی خدشات کے باعث انکار کیا تھا۔
یہ پڑھیں: ’’ہوٹلوں کی بکنگ اور پروازیں منسوخ : ٹی 20 ورلڈ کپ کا مزہ کرکرا ہوگیا‘‘
بنگلہ دیش کے انکار کے بعد آئی سی سی نے انہیں ٹورنامنٹ سے خارج کر کے اسکاٹ لینڈ کو شامل کر لیا، جس پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھل کر بنگلہ دیش کی حمایت کی۔
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے آئی سی سی سے مطالبہ کیا تھا کہ ان کے ورلڈ کپ میچز بھارت کے بجائے سری لنکا منتقل کیے جائیں۔ بی سی بی کا مؤقف تھا کہ انہیں بھارت میں اپنے کھلاڑیوں کی سیکیورٹی پر شدید خدشات ہیں۔
بنگلادیش اور بھارت کے درمیان تنازع اس وقت شروع ہوا جب انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی فرنچائز کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے بی سی سی آئی کی ہدایت پر فاسٹ بولر مستفیض الرحمان کو آئندہ سیزن سے قبل اسکواڈ سے ریلیز کر دیا۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


