ہفتہ, جنوری 17, 2026
اشتہار

دورہ پاکستان، پی سی بی بنگلہ دیش کو نیا پلان دے گا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: چیئرمین پی سی بی احسان مانی اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر نظم الحسن کے درمیان آج دبئی میں ملاقات متوقع ہے جس میں پی سی بی کی جانب سے بنگلہ دیش کو نیا پلان دیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی سی بی احسان مانی اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر نظم الحسن کے درمیان آج دبئی میں ملاقات کا امکان ہے، جس میں بنگلہ دیش کے دورہ پاکستان سے متعلق مذاکرات ہوں گے۔

پاکستان بنگلہ دیش کو نیا پلان دے گا جس کے تحت پہلا ٹیسٹ جنوری میں اور پھر دوسرا ٹیسٹ پاکستان سپر لیگ کے بعد کسی بھی وقت کھیلا جائے گا۔

پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان بھی دبئی روانہ ہوگئے ہیں اور وہ ملاقات میں موجود ہوں گے۔

مزید پڑھیں: بنگلہ دیش نے پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے سے انکار کردیا

واضح رہے کہ دو روز قبل بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے سے انکار کردیا تھا۔

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر نظم الحسن کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ سیریز نہ کھیلنے کا فیصلہ مشرق وسطیٰ کی صورت حال کی وجہ سے کیا ہے، سیکیورٹی ایڈوائز پر صرف 3 ٹی ٹوینٹی میچ کھیل سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم نے شیڈول کے مطابق رواں ماہ ٹی ٹوینٹی اور ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستان کا دورہ کرنا ہے، لیکن بنگلہ دیش کا دورہ پاکستان غیریقینی صورت حال سے دوچار ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں