پی سی بی کا ڈومیسٹک امپائرز، میچ ریفریز کو سینٹرل کنٹریکٹ دینے کا فیصلہ umpire
The news is by your side.

Advertisement

پی سی بی کا ڈومیسٹک امپائرز، میچ ریفریز کو سینٹرل کنٹریکٹ دینے کا فیصلہ

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے امپائرز، میچ ریفریز کو سینٹرل کنٹریکٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے، ڈومیسٹک سطح پر امپائرنگ کرنے والوں کو سینٹرل کنٹریکٹ دیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق سینٹرل کنٹریکٹ کے لیے ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز نے انٹرویو مکمل کرلیے ہیں، پی سی بی حکام امپائرز، میچ ریفریز کی کارکردگی جانچ کر کنٹریکٹ کا اعلان کریں گے۔

سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل امپائرز، میچ ریفریز کو ماہانہ تنخواہ دی جائے گی، ذرائع کے مطابق امپائرز، میچ ریفریز کو ماہانہ 75 ہزار سے 1 لاکھ تنخواہ دی جائے گی۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ 30 سے 35 کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ دینا چاہتا ہے، سینٹرل کنٹریکٹ پر مشاورت مکمل ہونے کے بعد اگلے چند روز میں ایک سال کے لیے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اوپنر احمد شہزاد اور عمر اکمل سینٹرل کنٹریکٹ میں جگہ بنانے میں ناکام رہے ہیں، رومان رئیس اور عماد وسیم کی سینٹرل کنٹریکٹ میں شمولیت ان کی فٹنس سے مشروط کی جائے گی جبکہ سینئر کھلاڑیوں میں محمد حفیظ اور وہاب ریاض کی تنزلی ہوجائے گی۔

گزشتہ ایک سال کی کارکردگی کی بنیاد پر نوجوان کھلاڑیوں بابراعظم، امام الحق، فخر زمان، حسن علی، شاداب خان اور فہیم اشرف کو سینٹرل کنٹریکٹ میں ترقی ملنے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سینئر کھلاڑی کپتان سرفراز احمد، شعیب ملک، اظہر علی، یاسر شاہ بدستور اے کیٹگری میں رہیں گے جبکہ شان مسعود، عثمان شنواری اور صاحبزادہ فرحان کو بھی سینٹرل کنٹریکٹ ملنے کا امکان ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں