تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

ایشیا کپ سے متعلق پی سی بی کا دوٹوک اعلان

کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے دوٹوک اعلان کیا ہے کہ آئی پی ایل کو ایڈجسٹ کرنے کے لیے ایشیاکپ کے طے شدہ شیڈول کو تبدیل نہیں ہونے دیں گے۔

نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے وسیم خان نے کہا کہ کورونا وائرس کی بیماری ایشیائی کپ کے انعقاد میں واحد رکاوٹ ہے جو کہ ٹورنامنٹ میں تاخیر کا سبب بن سکتی ہے۔

سی ای او نے کہا کہ ہمارا موقف بالکل واضح ہے، ایشیا کپ ستمبر میں طے پایا گیا ہے اور اس کے انعقاد میں صحت سے متعلق تحفظ جیسے مسائل درپیش ہیں لیکن ہم یہ ہر گز قبول نہیں کریں گے کہ آئی پی ایل کو ایڈجیسٹ کرنے کے لیے ایشیاکپ کو آگے کر دیا جائے۔

وسیم خان نے کہا کہ میں نے سنا ہے کہ ایشیاکپ کو نومبر اور دسمبر میں منتقل کرنے کی بات کی جارہی ہے، ہمارے لیے یہ ممکن نہیں ہے اگر ایشیاکپ کو آگے بڑھایا گیا تو آپ ایک ممبر کے لیے راستہ بنا رہے ہیں جو کہ ٹھیک نہیں ہے اور اس فیصلے میں ہماری مدد یا تعاون بالکل نہیں ہوگا۔

رواں سال آئی پی ایل کورونا وائرس کے پیش نظر غیر معینہ مدت کے لیے معطل کیا جاچکا ہے اور بھارتی کرکٹ بورڈ کا خیال ہے کہ سمتبر میں ٹورنامنٹ کے انعقاد کے لیے انہیں وقت مل سکتا ہے۔

Comments

- Advertisement -