اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے قوم کو خوش خبری سنائی ہے کہ حکومت پاکستان کے زیر انتظام ادارے نے اپنا سینیٹائزر (ہینڈ واش) تیار کرلیا۔
نمائندہ اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق حکومت کےزیرانتظام ادارے پاکستان کونسل آف سائنٹیفک ریسرچ (پی سی ایس آئی آر) نےکامیاب تجربہ کر کے اپنا ہینڈ سینیٹائزر تیار کیا ۔
رپورٹ کے مطابق پی سی ایس آئی آر نے سینیٹائزر عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے معیار کے مطابق تیار کیا جو جلد ہی 100 اور 250 ملی لیٹر کی پیکنگ میں دستیاب ہوگا۔
پاکستانی میں مقامی طور پر تیار کیا جانے والا سینیٹائزرپاکستان کونسل سائنٹیفک ریسرچ کے ضلعی دفاترپر دستیاب ہوگا، تمام صوبوں کے محکمہ صحت کو فارمولے سے متعلق آگاہ کردیا گیاہے۔ رپورٹ کے مطابق سینیٹائزر کم قیمت میں عوام کے لیے دستیاب ہوگا اور اس عمل کو ہر صورت یقینی بھی بنایا جائے گا۔
مزید پڑھیں: پاکستان میں کرونا وائرس سے پہلی موت، مریضوں کی تعداد 247 تک پہنچ گئی
وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے ماتحت ادارے پی سی ایس آئی آر نے ڈبلیو ایچ او کے معیار کے عین مطابق سینیٹائزر تیار کیا جو جلد ہی یوٹیلیٹی اسٹورز پر دستیاب ہوگا‘۔
Hand sanitizer by PCSIR (Ministry of S&T) WHO approved standards are now available on Mass level, all provincial Govts are advised to contact PCSIR in provincial HQs for mass supplies and ll also be made available on Utility stores….. pic.twitter.com/E7eNCqwwWk
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) March 18, 2020
قبل ازیں وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان بھر میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 247 تک پہنچ گئی، سب سے زیادہ کیسز سندھ میں رپورٹ ہوئے۔
طبی ماہرین نے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ وہ کرونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لیے ہر تھوڑی دیر بعد جراثیم کش سینیٹائزر سے بیس سیکنڈ تک ہاتھ دھوئیں۔