بدھ, جون 10, 2026
اشتہار

بیرون ملک میڈیکل و ڈینٹل اداروں میں داخلے کے خواہش مند طلبہ کیلیے اہم خبر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد (14 مئی 2026): بیرون ملک میڈیکل و ڈینٹل اداروں میں داخلے کے خواہش مند طلبہ کیلیے اہم خبر آگئی۔

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم اینڈ ڈی سی) نے طلبہ کیلیے نئی ہدایات جاری کر دیں جن کے مطابق ایم ڈی کیٹ میں کم از کم 50 فیصد نمبر یا بیرون ملک سے مساوی امتحان میں کامیابی لازم قرار دے دیا گیا۔

پی ایم اینڈ ڈی سی نے ایف ایس سی پری میڈیکل یا مساوی امتحان کم از کم 60 فیصد نمبرز کے ساتھ پاس ہونا لازم قرار دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: طلبہ کو لیپ ٹاپ دینے سے متعلق عدالت کا بڑا حکم

کونسل کی جانب جاری پبلک نوٹس کے مطابق بیرون ملک اداروں میں داخلہ لینے والے تمام طلبہ مقررہ معیار پر سختی سے عمل کریں، وہ آن لائن رجسٹریشن مکمل کریں تاکہ پروویژنل رجسٹریشن اور این آر ای کیلیے اہل تصور کیا جائے۔

پبلک نوٹس میں مزید کہا گیا کہ طلبہ مزید معلومات کیلیے پی ایم اینڈ ڈی سی کی سرکاری ویب سائٹ⁠ ملاحظہ کریں۔

پی ایم اینڈ ڈی سی کی بیرون ملک میڈیکل و ڈینٹل اداروں میں داخلے کے خواہش مند طلبہ کیلیے ہدایات

+ posts

جہانگیر خان اے آر وائی نیوز اسلام آباد کے نمائندے ہیں۔ وہ پارلیمانی امور، صحت، کشمیر، جی بی اور پیپلز پارٹی سے متعلق خبریں رپورٹ کرتے ہیں۔

اہم ترین

جہانگیر خان
جہانگیر خان
جہانگیر خان اے آر وائی نیوز اسلام آباد کے نمائندے ہیں۔ وہ پارلیمانی امور، صحت، کشمیر، جی بی اور پیپلز پارٹی سے متعلق خبریں رپورٹ کرتے ہیں۔

مزید خبریں