پی ڈی ایم کی ہنڈیا بیچ چوراہے پر پھوٹنے والی ہے، فردوس عاشق اعوان

لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی ہنڈیا بیچ چوراہے پر پھوٹنے والی ہے، ان کا تماشا زیادہ دیر چلنے والا نہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کیا، ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے اتحاد پی ڈی ایم کی ہنڈیا بیچ چوراہے پر پھوٹنے والی ہے، پے درپے مایوسی، ناکامی فضل الرحمان اور راجکماری کا مقدر ہوچکی۔
*پی ڈی ایم کی ہنڈیا بیچ چوراہے پھوٹنے کو ہے*
پے در پے مایوسی، ناکامی فضل الرحمن اور راجکماری کا مقدر ہوچکی! بظاہر تو PDM کا مصنوعی اتحاد دکھایا جارہا ہے مگر حقیقت میں اس غیرفطری ٹولے کے اختلافات شدت اختیار کرچکے ہیں!
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) December 9, 2020
صوبائی معاون خصوصی نے کہا کہ بظاہر تو پی ڈی ایم کا مصنوعی اتحاد دکھایا جارہا ہے، حقیقت میں اس غیرفطری ٹولے کے اختلافات شدت اختیار کرچکے ہیں۔
PPP کسی طور استعفے دیکر اپنی ہی سندھ حکومت چھوڑنے کو تیار نہیں جبکہ فضل الرحمن اور راجکماری جن کے پلے پہلے ہی کچھ نہیں 'نہ کھیڈاں گے نہ کھیڈن دیاں گے' کی پالیسی پر عمل پیرا استعفوں پر بضد ہیں۔ خاطر جمع رکھیں اپوزیشن کا تماشا زیادہ دیر چلنے والا نہیں جلد ایکسپوز ہونگے!
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) December 9, 2020
ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کسی طرح بھی استعفے دے کرسندھ حکومت چھوڑنے کو تیار نہیں، اب فضل الرحمان اور راجکماری کے پلے کچھ نہیں رہا، نہ کھیڈاں گے نہ کھیڈن دیاں گے، اپوزیشن کا تماشا زیادہ دیر چلنے والا نہیں یہ لوگ جلد ایکسپوز ہوں گے۔