امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ سیلاب زدگان کی بحالی اور امداد کے لیے الخدمت فاؤنڈیشن نے ابتک 2 ارب روپےجمع کیے ہیں۔
راولپنڈی میں سودی نظام کےخلاف علما مشائخ کنونشن سےخطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ 13جماعتوں کا اتحاد پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی سب حکومت میں ہیں ایک دوسرے سےجنگ کر رہے ہیں لیکن سودی نظام پر ایک ہیں۔
سراج الحق نے کہا کہ انگریز کا نظام چلانے پر یہ جماعتیں ایک ہیں پاکستان میں آئین کےتحت سود پر پابندی ہونی چاہیے شرعی عدالت نے2مرتبہ سودی نظام کے خلاف فیصلہ دیا اشرافیہ پھربھی سودی نظام مسلط رکھناچاہتاہے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری معیشت تباہ ہوچکی بجلی کے فی یونٹ میں 4 روپےکا اضافہ ہو گیا، 41ہزار ارب ہم سود میں ادا کرتے ہیں۔
امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ سیلاب سے ساڑھے 4کروڑ لوگ، 50گھر مکان متاثرہوچکےہیں حکمران فضائی دورے کر رہےہیں نیچے نہیں اترے رہے باہر کا پیسہ پہنچےگا تو ایم این اے، وزیر ہر بستی میں نظر آئےگا لیکن الخدمت فاؤنڈیشن کے اراکان ہرجگہ موجود ہیں اور ابتک 2 ارب روپےجمع کیے ہیں۔