تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

اعتماد ووٹ، پی ڈی ایم کا قومی اسمبلی کے اجلاس میں‌ شرکت کے حوالے سے بڑا فیصلہ

اسلام آباد: اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد نے کل قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک موؤمنٹ (پی ڈی ایم) نے کل بلائے جانے والے قومی اسمبلی کے اجلاس کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ’پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں نے اپنے اراکین کو اجلاس میں شرکت سے روک دیا ہے، اپوزیشن جماعتوں کے اراکین کل اجلاس میں شریک نہیں ہوں گے‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’اپوزیشن کی اجلاس میں عدم شرکت پر اسمبلی اجلاس کی اہمیت ہی ختم ہوجائے گی، جس طرح حکومت کررہے ہیں اُسی طرح اجلاس بھی کرلیں‘۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم کو کتنے ووٹ ملیں گے؟ وفاقی وزیر نے بتا دیا

یہ بھی پڑھیں: کتنے ارکان نے پیسے لے کر خود کو بیچا، وزیر اعظم نے پارلیمانی پارٹی اجلاس میں واضح کر دیا

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے سینیٹ الیکشن کے بعد قومی اسمبلی کے اراکین سے اعتماد کا ووٹ لینے کا اعلان کیا ہے، اس حوالے سے کل قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کیا گیا ہے۔

قومی اسمبلی اجلاس کےلیے حکومت اور اتحادی جماعتوں نے حکمت عملی مرتب کرلی ہے، جس کے تحت ارکان کو اجلاس سے قبل پارلیمنٹ ہاؤس پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف اور اتحادی جماعتوں کے اراکین لابی میں اکھٹے ہوں گے، اراکین اسمبلی کو پلے کارڈز ساتھ میں لانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔ حکمراں جماعت کی جانب سے کل اراکین کے لیے ناشتے کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -