پی ڈی ایم کی پالیسی کے برخلاف سینیٹ الیکشن میں ووٹ دینے پر پیپلزپارٹی کو شوکاز نوٹس دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پی ڈی ایم کی 8 جماعتوں کےرہنماؤں کے مشاورتی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ 8 جماعتوں نے پیپلزپارٹی اور اےاین پی کو شوکاز نوٹس دینے پر اتفاق کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سربراہ پی ڈی ایم فضل الرحمان کی منظوری سےشوکاز نوٹس جاری کیا جائے گا۔ ایک موقع دیاجائےگا اس کےبعدپی ڈی ایم سےخارج کردیاجائےگا۔
اجلاس میں 27 سینیٹر نے سینیٹ میں آزاد اپوزیشن اتحاد قائم کرنے پر بھی اتفاق کیا ہے اور اس حوالے سے مشاورت کے لیے عیدالفطر کے بعد سربراہی اجلاس طلب کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پیپلزپارٹی کو شرکت کی دعوت نہیں دی گئی اور پیپلزپارٹی کی جانب سے کوئی رہنما شریک نہیں ہوئے۔