تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

عوام سڑکوں پر نکلے پی ڈی ایم ساتھ دے گی، مولانا فضل الرحمان

فیصل آباد: مولانا فضل الرحمان نے پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں سے قوم کا سہارا بننے کا مطالبہ کرتے ہوئے عوام سے سڑکوں پر آنے کی اپیل کردی۔

فیصل آباد کے مقام دھوبی گھاٹ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پی ڈی ایم جماعتوں کو عوام کے لیے سڑکوں پر نکلنا ہوگا،  آج ہم قوم کاسہارانہ بنےتومستقبل میں خون خرابہ ہو گا۔

انہوں نے قوم سڑکوں پر آنے کا مطالبہ کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ پی ڈی ایم انہیں تنہانہیں چھوڑیں گے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ  ان کااحتساب کا ڈرامہ ختم ہو چکا، ہم نظام کےدشمن نہیں بلکہ جمہوریت کی جدوجہد کررہے ہیں، ادارے غلطیاں نہ کریں اور ایک دوسرے کے دائرے کار میں مداخلت سے گریز کریں، مہنگائی نے آج عوام کی کمر توڑ دی ہے۔

مریم نواز کا جلسے سے خطاب

قبل ازیں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ اب فیصلے اورعوام کی تقدیربدلنےکاوقت آگیا، حکومت منہ کےبل گرتی ہوئی نظرآرہی ہے، پینڈورا پیپرز میں جن کے نام آئے وہ اقتدار میں ہیں، پاناما کی طرح اس پر شور نہیں کیا گیا۔

مریم نواز نے کہا کہ اپنی باری آئی تو انہوں نے نیب کاپورا قانون تبدیل کردیا کیونکہ انہیں قانون کی گرفت سے خود کو محفوظ رہنا ہے۔ مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے کہا کہ عمران خان کہتےتھےمہنگائی ہوتوسمجھ لیناوزیراعظم چورہے،اب چورکون ہے؟ حکومت کو تباہی کا حساب دینا ہوگا، عمران خان نے رلانے کا وعدہ پورا کیا، کبھی کسی نے نہیں سُنا ہوگا کہ چوروں کا سردار ایماندار ہے۔

Comments

- Advertisement -